نا تمام
ہر بات نا مکمل ہے..
میں مسافر ہوں...
میری منزلیں ان گنت ہیں.
سنگ میل...
کبھی آرزو..
کبھی..... صدائیں.... خاموش.....
بدن اور چشم... کے پیراہن... میں ملبوس....
سوال در سوال
نا مکمل سے لفظ....
نا تمام سی ملاقاتیں....
ادھورے سے پہلو.....
مکمل سی پہلو تہی.....
جب قسمت بھی ظہور پذیر ہو.....
تو
اظہار کیسے مکمل ہو؟
مکمل کہانیاں...... بہت سنیں.....
اب آؤ....
نا تمام کہانی......
لکھیں......
کب؟
لفظوں کی رت میں....
سراب آرزو کے بدن سے.....
ادھورے پن سے ......
اک لمحے میں تمام ہونے کا...
نا تمام..... تماشہ...
ازل سے..... چاند......
صرف اک رات میں مکمل ہوتا ہے.....
باقی کی راتیں......
نا تمام ہوتی ہیں کیا؟
No comments:
Post a Comment